پاکستانی کورونا ویکسین آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی

پاکستانی کورونا ویکسین آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی

 پاکستانی کورونا ویکسین سے متعلق اہم خبر سامنے آگئ پاکستان میں تیار ہونے والی سنگل ڈوز کورونا ویکیسن آئندہ ہفتے عوام کو لگائی جاۓ گی

ذرائع کے مطابق جون کے شروع میں سائنو فارم ویکیسن کی ایک لاکھ خوراکوں کا خام مال پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ایک لاکھ بیس ہزار خوراک کا خام مال چار مئی کی شب کو پہنچ گیا تھا

بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا

خیال رہے کہ پاکستان میں خام مال ویکیسن کی تیاری  پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا تھا

واضح رہے این سی او سی نے سیاحتی مقامات کھولنے کی اجازت دے دی ہے بندشوں میں بھی نرمی کردی گئی ہے

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *