ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اعلان جاری کیا گیا ہے کہ اس سال حج کے لیے پوری دنیا سے 60 ہزار عازمین حج کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے اور سعودی عرب میں ویکسینیشن کا عمل بھی کافی دیر سے جاری ہے۔ اس وجہ سے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے ساٹھ ہزار افراد کو اس سال حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی کی جانب سے سعودی عرب کے اعلان کی تصدیق کر دی گئی ہے اور ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے پوری دنیا سے 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کتنے افراد حج کے لیے سعودی عرب جائیں گے اس کی اطلاع پاکستان کو بعد میں دی جائے گی۔ مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو حج کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم حج کیلئے سعودی عرب جانے والے افراد کو ویکسینیشن لگانے کے ساتھ ساتھ تین روزہ قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔