ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں یہودیوں نے شدید ظلم کیا ہے۔ فلسطین کبھی بھی قراردادوں سے آزاد نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں روز جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین کے حق میں مارچ کیا گیا اور مظاہرے کیے گئے۔ شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کی جانب سے کیے گئے فلسطین مارچ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔
فلسطین مارچ کے دوران خطاب مرتے ہوئے سراج الحق کی جانب سے کہا گیا کہ بیت المقدس مسجد اقصی میں یہودیوں کی جانب سے ہمارے مسلمان بھائیوں پر ظلم و تشدد کیا گیا۔فلسطین میں یہودیوں کے تشدد سے 300 فلسطینی شہید ہوگئے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
ذرائع کے مطابق قراردادوں کے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہاں ادارے صرف قراردادیں پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ قراردادوں سے کبھی فلسطین آزاد نہیں ہوگا قراردادیں اور مذمتی بیانات ناقابل قبول ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے درخواست کر چکے ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق فلسطین مارچ سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔ فلسطین مار سے بات کرتے ہوئے حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطین کے موقف کو آگے بڑھاتا رہے گا۔