وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے لیے بڑے پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے لیے بڑے پروگرام کا افتتاح کر دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے خواتین کے لیے احساس سیونگ والیٹس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس سیونگ والیٹس کا مقصد خواتین کی مدد کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے خواتین کی مدد کرنے کے لئے احساس سیونگ والیٹس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو پروگرام کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق احساس سیونگ والیٹس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی بیماری کے دوران احساس پروگرام چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت بڑا طبقہ غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد میں دیہاڑی دار مزدور شامل ہیں۔ حکومت پاکستان اگر احساس پروگرام کو تیزی سے نہ چلاتی تو مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کو مزید نقصان ہو جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں آبادی کا 25 فیصد حصہ غربت کی لکیر کے نیچے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے احساس پروگرام کی مدد سے ملک پاکستان کی غریب عوام تک امداد پہنچائی گئی۔

احساس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی خواتین کو اگر فنانشل سسٹم میں لاتے ہیں تو غربت تیزی سے کم ہو جاتی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے خواتین کو براہ راست امداد فراہم کی جائے گی جس سے وہ بہتر طریقے سے استعمال کر پائیں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انشاءاللہ احساس پروگرام کا فنانشیل بجٹ بھی کامیاب ہی ہوگا۔ احساس سیونگ والیٹس کا مطلب خواتین کی مدد کرنا ہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اگر کمزور طبقہ کو نظر انداز کرتا ہے تو وہ کبھی اوپر نہیں آسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں امیروں کا جزیرہ اور غریبوں کا سمندر ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت پر چلو۔ ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی سب قانون کے سامنے برابر تھے۔ چائنہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی قوم تیزی سے بڑھ رہی ہے انہوں نے پچھلے تیس سالوں کے دوران 70 کروڑ عوام کو غربت کے شکنجے سے نکال لیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *