اسٹوڈنٹس کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی، پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

اسٹوڈنٹس کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی، پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اسٹوڈنٹس کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے اسٹوڈنٹس کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ تیس اہم شعبوں میں کام کرنے والے غیر محفوظ افراد کو بھی کرونا ویکسینیشن کروانے پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں کرونا ویکسینین کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صوبے میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان میں 4.96 ملین افراد کو کرونا ویکسین کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 1.19 ملین ہے۔ بین الاقوامی اعداد شمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کے 0.6 فیصد افراد کو کرونا ویکسینیشن لگائی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *