وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی کرونا پوزیٹیو رپورٹ سامنے آگئی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی کرونا پوزیٹیو رپورٹ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں شفقت محمود کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی معمولی علامات کے ساتھ بہتر محسوس کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بہت سے سیاسی لیڈرز اور وزراء کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جو کرونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *