ریلوے ملازم کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ : 8 ساتھی ہلاک

ریلوے ملازم کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ : 8 ساتھی ہلاک

سان ہوزے کے علاقے میں ریلوے مرکز میں ایک جزوقتی ملازم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور اپنے 8 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا حملہ آور بھی موقع پر مر گیا

یہ واقعہ سانتا کلارا ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (وی ٹی اے) میں لائٹ ریل سے وابستہ یارڈ میں رونما ہوا جس کی وجوہات کا ابھی تک علم نہ ہو سکا .

سانتا کلارا کاونٹی کے پولیس افسر رسل ڈیویس نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے حملہ آور کے مرنے کی تصدیق کی ان کے مطابق جائے وقوع سے بم نما دھماکہ خیز آلہ ملا ہے لیکن انہوں نے حملہ آور کی موت کی وجہ نہیں بتائی

یہ ریلوے مرکز جہاں واقع پیش آیا شہر کے ائیرپورٹ کے پاس ہی موجود ہے پولیس کے مطابق مرنے والے 8 افراد اور حملہ آور ایک ہی جگہ کام کر رہے تھے حملہ آور وہاں جزوقتی ملازم تھا یا ٹھیکہ پر کام کر رہا تھا

معلومات کے مطابق اس کی عمر 57 برس بتائی گئی ہے جبکہ نام سیموئی کیسیڈی ہے اب تک حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی حملہ آور کی کاروائی کے وقت موجود تمام ملازمین ایک ریل گاڑی پر کام کر رہے تھے جب اچانک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

یہ بھی بتایا گیا ہے اسی دوران حملہ آور کے قریبی گھر میں آگ لگی مگر کسی جانی نقصان کے بغیر اس پر قابو پا لیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *