اگلی کلاس میں پرموشن نہ ملنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

اگلی کلاس میں پرموشن نہ ملنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک طالب علم کی جانب سے اگلی کلاس میں پرموشن نہ ملنے پر خودکشی کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔ جہاں اویس نامی طالب علم کی جانب سے آٹھویں کلاس سے نویں کلاس میں پرموشن نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 27 مئی کی شام کو بلدیہ ٹاون میں موجود قائم خانی کالونی میں پیش آیا ہے۔ جہاں اگلی کلاس میں پرموشن نہ ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اویس نامی طالبعلم نے خودکشی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب خودکشی کرنے والے طالبعلموں اویس کے والدین کی جانب سے پولیس حکام کو بتایا گیا ہے کہ اویس آٹھویں کلاس نویں کلاس میں پرموشن نہ ملنے کی وجہ سے بہت دلبرداشتہ تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے خودکشی جیسا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلدیہ کی جانب سے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *