ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں لیکوفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی آئی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو کے حساب سے بیس روپے اضافہ کیا گیا ہے تاہم اب ایل پی جی کی نئی قیمت 110 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں دو سو روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل سیلنڈرز میں نو سو روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کم ہونے کی صورت میں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان کھوکھر کی جانب سے وزارت پٹرولیم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کریں۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہم ہڑتال کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *