لائبریری سے لی گئی کتاب کی انوکھی کہانی

لائبریری سے لی گئی کتاب کی انوکھی کہانی

ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 39 سال بعدواپس جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی ڈچ لائبریری سے 1981 میں لی جانے والی کتاب حیرت انگیز طور پر 39 برس بعد واپس لائبریری میں جمع کروا دی گئی

کتاب کے واپس آنے کے بعد لائبریری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ہے جس کے مطابق کبھی کبھار آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہتا۔ کتاب کی اجراء کی جانے والی تاریخ کو پڑھ کر نظر انداز کرنا خاصا مشکل کام ہے۔

لائبریری حکام کی جانب سے کہنا تھا کہ جب انہوں نے کتاب کی جاری کی جانے والی تاریخ کو دیکھا اس پر یقین کرنا بہت مشکل تھا۔ مزید یہ کہ کتاب کو ڈھونڈنے کی بہت بار کوشش کی گئی لیکن لائبریری کارڈپر موجود غلط ایڈریس کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *