نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکے۔
انکا کہنا تھا کہ حوثی جنگجوؤں کو دہشتگرد قرار دیے جانے سے انسانی بحران سنگین ہونےکا خطرہ درپیش ہے۔لہذا یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،
علاوہ ازیں نامزد وزیرخارجہ نے روس سے ہتھیاروں کے موجودہ معاہدے میں ایک سال توسیع کا بھی عندیہ دیا