ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے معائنے پر تیار ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران اور آئی اے ای اے میں ایک عارضی تکنیکی باہمی معاہدہ طے پایا ہے جس کے ذریعے آئی اے ای اے تین ماہ تک ایران کے ایٹمی پروگرام اور اس کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرے گی تاہم ایران کی جانب سے تصاویر نہ لینے کی شرط عائد کی گئی ہے
آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت سے ایسے اچھے نتائج نکلے ہیں جو موجودہ صورتحال کا حل ہے۔