اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا ذمہ دار قرار

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا ذمہ دار قرار

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے بنائی جانے والی عالمی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے بنائی جانے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا ذمہ دار ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے 213 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی اور ایذا رسانی کی پالیسیز پر عمل کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے فلسطینیوں پر ظلم انسانیت کے خلاف ہیں۔ اسرائیل پر فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا الزام عائد ہے۔ اسرائیلی کارندوں کی جانب سے فلسطینیوں کو گھروں میں بند کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کردہ سیکڑوں صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اسرائیل کے خلاف کی گئی باتوں کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ اسرائیل کے خلاف کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے اسرائیلی درندہ نما رویہ رکھنے والی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین میں نسل کشی کی جارہی ہے۔ دہشت گردی اور دیگر اس کے جیسے ٹیگ لگا کر فلسطین کے مسلمانوں کو بے دردی سے ظم و قتل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *