اسرائیل میں مذہبی تہوار کے دوران بھگڈر، 44 افراد ہلاک

اسرائیل میں مذہبی تہوار کے دوران 44 افراد ہلاک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں مقبول ربی شمعون بار یوحائی کے مقبرے میں یہودیوں کا مذہبی تہوار تھا مذہبی تہوار ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی

تقریب میں بھگدڑ کی وجہ سے 44افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں جس میں سے میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے

سوشل میڈیا پر اس منظر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ منظر واضح نظر آرہا ہے

اسرائیلی وزیراعظم نے اسے تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہم سب زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *