میٹرو ٹرین پل سمیٹ سڑک پر آگری ، متعدد ہلاکتیں

میٹرو ٹرین پل سمیٹ سڑک پر آگری ، متعدد ہلاکتیں

میکسیکو میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں

میکسیکو میں بائی پاس سے گزرنے والی میٹرو ٹرین حادثہ کا شکار ہو گئی

تیز رفتار میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق میکسیکو سٹی میں مصروف شاہراہ پر موجود بائی پاس بُل اُس وقت گر گیا جب میٹرو ٹرین اس پر سے گزر رہی تھی۔ میٹرو بس پل سمیت شاہراہ پر گاڑیوں پر گر گئی

پُل کا ملبہ اور ٹرین کے ڈبے گاڑیوں پر گرنے کے باعث 23 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے نے پُل کے کمزور ہونے کی وجہ سے ٹرین کو اتارنے کا عمل روک دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں میٹرو ٹرین کو پل سے گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں ملبہ تلے دب گئی ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *