افغانستان کے ساتھ پرامن معاہدوں میں پاکستان کا اہم کردار ہے: امریکی صدر جو بائیڈن

افغانستان کے ساتھ پرامن معاہدوں میں پاکستان کا اہم کردار ہے: امریکی صدر جو بائیڈن

ذرائع کے مطابق یونائٹڈ سٹیٹ آف امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگی معاملات کے خاتمے اور پرامن معاہدوں میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونائٹڈ سٹیٹ آف امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپنی حکومت کے سو دن مکمل ہونے کی خوشی میں ڈیموکریٹ رہنماؤں سے آن لائن گفتگو کی گئی ہے۔ ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغانستان کے اندر جنگی معاملات کے خاتمے اور پرامن معاہدوں میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان افغانستان کے اندر امن کو برقرار رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے مسلئہ پر تمام ممالک کی اقوام کو اکٹھا کر کے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جوبائیڈن حکومت نے امریکہ کے اندر مسلم بین کے ساتھ ساتھ تمام تر وعدوں کو پورا کر دیا ہے اور آئندہ بھی کیے جانے والے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے بہت بڑی قربانیاں دی گئی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں امن و امان قائم کرنے کی خاطر بہت سی قیمتی جانوں اور اربوں ڈالرز کا نقصان کرواچکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *