ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز السعود کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ریاض میں اداکی جاۓگی اور تدفین کی جائے گی۔
ایوان شاہی نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور دُعا ہے کہ وہ ان کے ساتھ فضل و کرم کا معاملہ فرمائے ان کی مغفرت کردے اور انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں فروری مارچ اور اپریل کے مہینے شاہی خاندان پر بہت بھاری ثابت ہوئے تھے سال 2021 میں 12سے زائد شہزادے اور شہزادیاں انتقال کر گئے ہیں
ابھی چند روز قبل سعودی شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ آج کے روز اک اور سعودی شہزادی کا انتقال ہوگیا
گزشتہ مہینے شاہی خاندان کے معروف شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمن ال سعود انتقال کر گئے تھے اسی دوران شہزادہ بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔