گزشتہ برس نومبر 2020 میں وائٹ ہاؤس میں عجیب و غریب اور پراسرار واقعات پیش آئے ہیں
امریکہ کے وائٹ ہاوس میں عجیب وغریب اور پراسرار حملے ہوۓ ذرائع کے مطابق نظر نہ آنے والے پراسرار توانائی کے کم از کم دو حملے ہوچکے ہیں جن کی تفتیش میں اہم امریکی ادارے اب تک سر مار رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے
حملوں کی تفصیلات :-
تفصیلات کے مطابق ان عجیب و غریب اور پراسرار حملوں میں کسی نامعلوم طریقے سے مختلف افراد کو الگ الگ نشانہ بنایا جاتا ہے
جبکہ انہیں معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ وہ کسی حملے کا شکار ہوگئے ہیں۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شکار ہونے والے فرد کو اچانک کسی خاص سمت سے تالیاں بجنے کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں جن کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے 30 منٹ تک ہوسکتا ہے۔ آواز کچھ ایسی ہوتی ہے جیسے کسی کو انعام ملنے پر تالیاں بجائی جا رہی ہوں۔
اس کے علاوہ دھڑکتے والے انداز سے سر میں درد ہوتا ہے یا متلی جیسی کیفیت بھی ہوسکتی ہے
یہ آوازیں صرف متعلقہ شخص کو ہی محسوس ہوتی ہیں دوسرے لوگوں کو ایسی آوازیں بالکل بھی نہیں سنائی دیتیں۔
کہا جاتا ہے 2018 میں امریکی سی آئی اے کے اہل کاروں کے ساتھ پیش آئے تھء
ان حملوں کی تفصیلات ک بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں البتہ براہِ راست توانائی کو اصل ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔
براہ راست توانائی کیا ہے ؟؟
براہِ راست توانائی سے مراد وہ توانائی ہے جو خاص اسی مقام تک پہنچے کہ جہاں تک اسے پہنچانا ہو اس کام کےلیے مائیکروویوز ہی استعمال ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ آسانی سے مرکوز ہوجاتے ہیں اور رکاوٹوں سے آرپار گزر جاتی ہیں۔
خیال رہے یہ کہا جاتا ہے کہ آج سے 50 سال پہلے براہ راست انرجی پر سابق سوویت یونین میں اچھا خاصا کام کیا گیا تھا اور اس سے کچھ خفیہ ہتھیار بھی بنائے گئے تھے قیاس آرائی ہے کہ ماضی میں کسی ملک،یا فرد نے یہ ٹیکنالوجی بہتر بنالی ہو