ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کابل میں سکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ افغان طالبان کابل کے علاقے دشتی پرچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور بدقسمتی سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ یہ گھٹیا حرکتیں ان لوگوں کی ہیں جو کابل کے ایڈمنسٹریشن کی مدد سے داعش کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں کئی طلبا سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل میں ہونے والے دھماکے اصل مقصد اسکول کو نشانہ بنانا تھا تاہم جس میں وہ ناکام رہے پھر بھی جاں بحق ہونے والوں میں اسکول کے بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہے کیونکہ کابل کے علاقے دستی پرچی میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے جو قریبی اسکول میں پڑھتی تھی۔
واضح رہے کہ افغانستان کے اندر امن و امان قائم کرنا پچھلے کئی سالوں سے بہت مشکل ہو گیا ہے تاہم امریکی فوج اور پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان میں داعش اور راکے بہت سے ایجنٹس کو پکڑا ہے۔ واضح رہے کہ آج کل امریکی فوج افغانستان سے چھوڑ کر واپس اپنے ملک روانہ ہورہی ہیں۔