ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر پر امن و امان کی صورتحال قائم کرنے کے لیے عید الفطر کے تین روز جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر تمام افغان طالبان کو حملے کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ تمام مسلح افراد کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ عید الفطر کے تین روز اسلحے کا استعمال نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے متعلق مزید کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے تہوار کو پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب صدر افغانستان اشرف غنی کی جانب سے 11 مئی بروز منگل کو پورے افغانستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسکول کے باہر ہونے والے بم دھماکوں میں ب تک 68 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر افغانستان اشرف غنی کی جانب سے گزشتہ روز اسکول کے باہر ہونے والے بم دھماکوں کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دیا گیا تھا جبکہ افغان طالبان کی جانب سے اسکول کے باہر ہونے والے بم دھماکوں کے الزام کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے اور بم دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔