نصف سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون زندہ مل گئیں، گھاس کھا کرگزارا کیا

اب سے کچھ ماہ قبل یوٹاہ کی ایک تنگ وادی میں 47 سالہ خاتون لاپتہ ہوگئی تھیں جو کہ اب زبدہ مل گئی ہیں

ذرائع کے مطابق وہ ایک خیمے میں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گھاس اور کائی کھاکر اپنا پیٹ بھرا اور زندہ رہی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا

تفصیلات کے مطابق چھ ماہ پہلے لاپتہ ہونے والی عورت کی کار سالٹ لیک شہر سے 40 میل دور اسپینش فورک کینوئن کے پاس ملی تھی۔ پولیس نے بہت کوشش کی لیکن لاکھ کوشش کے باوجود خاتون کا سراغ نہ مل سکا۔

پولیس نے پیدل بھی خاتون کی تلاش جاری رکھی۔ بعد میں ایک ڈرون سے تلاش شروع کی لیکن جلد ہی وہ ڈرون گرکرتباہ ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس نے ڈرون کی تلاش شروع کی تو ان کی نظر ایک چھوٹے خیمے پر گئی جو اس لاپتہ خاتون کا گھر نکلا۔

گھر جاکر دیکھا تو خاتون کا وزن گھٹ چکا تھا اور وہ بہت کمزور اور نحیف دکھائی دے رہی تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رضامندی سے یہاں رکی ہیں کیونکہ وہ کچھ وقت تنہا رہنا چاہتی تھیں خاتون نے بتایا کہ وہ کائی، گھاس اور قریبی ندی کا پانی پی کر زندہ رہیں۔

پولیس نے کہا کپ اگر یہ خاتون دوبارہ اسی طرح رہنا چاہے تو کوئی انہیں نہیں روکے گا۔ تاہم اس بار انہیں تمام وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ اس بار وہ کائی اور گھاس کھانے پر مجبور نہ ہوں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *