حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کیے گئے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جوابی کاروائی کی اسی وجہ سے اب اسرائیل نے فوجی حملوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے 5 ہزار ریزرو فوجیوں کو فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا بیان سامنے آیا جس میں اس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی میں وقت کی قید کے بغیر وسعت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حماس نے بھی یہ بتایا ہے کہ اسرائیل نے اس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔جس کے نتیجے میں ےدو سینیر کمانڈروں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی علاقوں اسدود اورعسقلان میں نئے 300 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بھی بجنے لگے
جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے بنا کسی وقفے کے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دیہاتوں پر راکٹ داغے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے راکٹ حملوں میں 31 صہیونی زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں مصر میدان میں آیا ہے اور فریقین کےدرمیان جنگ بندی کی کوششیں کی دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھ کر اہم اجلاس طب کیا ہے۔