فرانس: مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد

فرانس: مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد

فرانس میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہورہے تھے جس پر فرانسیسی حکومت کی جانب سے پابندی لگا دی گئی ہے پابندی کے حوالے سے پولیس کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم نے بیان دیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کو فلسطین کے حق میں جلوس اور ریلیاں نکالی جانی تھیں جنہیں روکنے کے لیے فرانسیسی حکومت نے پابندی عائد کر دی اور پولیس کو احکامات جاری کیے

اس کے ساتھ ہی فرانسیسی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے

فرانسیسی وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم سے حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کی اور غزہ میں شہری آبادی کی خراب صورتحال پر اظہار تشویش بھی کیا

اس سے قبل بدھ کو پیرس میں اسرائیل کے ظلم کے خلاف اک ریلی نکالی گئی تھی جس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اود بروز 12 مئی کو پیرس کی پولیس نے فرانسیسی فلسطینی حمایتی تنظیم کے سربراہ برٹرانڈ کو گرفتار کر لیا تھا جس پر کئی تنظیموں نے ردعمل دیا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں غزہ نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل پر 1600 سے زائد راکٹ داغے تھے

اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہوگئے ہیں

کشیدگی کےباعث سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جسے امریکہ نے موخر کروادیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *