متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل جانے والی پروازوں کو کینسل کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل جانے والی پروازوں کو کینسل کر دیا گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل جانے والی پروازوں کو کینسل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائی کمپنیاں اور یورپی فضائی کمپنیاں بھی اسرائیل کی طرف جانے والی پروازوں کو پہلے سے ہی منسوخ کر چکی ہیں۔ تاہم اب متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کی طرف پرواز کرنے والے کمپنیاں اتحاد اور فلائی دبئ نے اسرائیل کی جانب جانے والی پروازوں کو کینسل کردیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی جانب جانے والی مسافر پروازوں اور مال بردار پروازوں کو کینسل کر دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ عرب امارات کے اس فیصلے سے پہلے امریکی اور یورپی کمپنیاں بھی اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنی پروازیں بھیجنے سے پیچھے ہٹ چکی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ عرب امارات کی دونوں فضائی کمپنیانیوں اتحاد اور فلائی دبئی کیبل شتہ روز اسرائیل کے لیے چار پروازیں شیڈول تھیں جنہیں منسوب کر دیا گیا ہے تاہم یاد رہے کہ فلائی دبئی کی جانب سے اسرائیل کی طرف پرواز حال ہی میں شروع کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی تک عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے لیے جانے والی پروازوں کو منسوخ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری راکٹ حملوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر راکٹ حملے ساتویں روز بھی جاری رہے ہیں۔ ان راکٹ حملوں کے دوران گزشتہ روز میڈیا ہاوس کی بلڈنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جو تباہ ہوکر زمین دوز ہو گئی تھی۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 170 سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *