فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر کار چڑھادی ، اہلکار زخمی

فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر کار چڑھادی ، اہلکار زخمی

شیخ الجراح کے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے حکومت شیخ الجراح سے فلسطینیوں کو بے گھر کر رہی ہے اور وہاں یہودی قبضہ کر رہے ہیں

اسی دوران ایک واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اک تیز رفتار کار پولیس اہلکاروں پر چڑھ جاتی ہے

بتایا جارہا ہے کہ یہ کار فلسطینیوں نے اسرائیلی اہلکاروں پر چڑھائی اس حادثے میں 6 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اس واقعے کے ردعمل میں پولیس نے فائرنگ کی اور فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں غزہ نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں اسرائیل کی جانب سے یہ کھیل ابھی تک جاری ہے تمام مسلمان حکمرانوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے

اسرائیلی وزیراعظم نے آج بیان دیا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کا فوجی آپریشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا ساتھ ہی متنبہ بھی کیاکہ ہم امن کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اس میں وقت لگے گا اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ یہ جنگ مزید جاری رہے گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *