فلسطینی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے مندوب کے نام خط، اسرائیلی حملوں کا شکار ہونے والے بچوں کے متعلق بتایا گیا

فلسطینی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے مندوب کے نام خط، اسرائیلی حملوں کا شکار ہونے والے بچوں کے متعلق بتایا گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوب کو اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے اور بمباری کے باعث شہید ہونے والے بچوں اور زخمی ہونے والے بچوں کے متعلق خط لکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین پر فضائی حملے اور بمباری کی شکل میں ظلم و ستم اور تشدد جاری ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری کی بدولت کی فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں فلسطینی وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے مندوب کو خط لکھا گیا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں بچوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کو روکے، فلسطینی بچوں کے پاس اب کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آج بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کے مختلف مقامات کو بمباری اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطین کے وزارت صحت کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں اور بمباری میں اب تک 212 فلسطینی شہادت کا جام نوش کر چکے ہیں۔ شہید ہونے والے افراد میں بچوں کی تعداد 61 جبکہ عورتوں اور بزرگوں کی تعداد بالترتیب 35 اور 16 ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں اور بمباری میں اب تک زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 1400 سے زائد ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ کا بیشتر علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *