ہم مسجدالاقصیٰ کی جانب بڑھتے ہوۂے ہاتھوں کو روکیں گے، ترک صدر

ہم مسجدالاقصیٰ کی جانب بڑھتے ہوۂے ہاتھوں کو  روکیں گے، ترک صدر

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے ترک صدر نے صورت حال پر بیان دیتے ہوۂے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف ہم آواز اٹھاتے رہیں گے اگر بھلے ساری دنیا خاموش ہوجاۓ

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بعض عالمی رہنماؤں سے اس بارے میں بات کی ہے جنہوں نے میرے مؤقف کی تائید کی

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہم نے شامی سرحد کے قریب دہشتگردوں کو روکا اسی طرح مسجدالاقصیٰ کی جانب بڑھتے ہوۂے ہاتھوں کو بھی روکیں گے

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہ ظلم بہاتے وقت یاد رکھنا چاہئے کہ ان پر بھی یہ وقت آ سکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ہوۂے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ناموس انسانیت کا فرض ہےمیں اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلا امتیاز اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا

جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 ہوگئی جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں

اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *