اسرائیل کو دفاع کاحق حاصل ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

اسرائیل کو دفاع کاحق حاصل ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

فلسطین اور اسرائیلی کشیدگی بڑھ رہی ہے جس کے بعد امریکی صدر کا بیان سامنے آیا ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن حملوں میں انسانی نقصان کو بچایا جاۂے

انہوں نے بیان میں جنگ بندی پر بھی زور دیا امریکی صدر نے وائیٹ ہاؤس سے بیان جاری کیا اور جنگ بندی پر زور دیا البتہ اسرائیکی وزیراعظم کے جواب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی دونوں رہنماؤں نے فوجی آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا

دوسری جانب امریکی سینیٹ کے 28 اراکین کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ سیز فائر کی حمایت میں تاخیر ہوئی جس سے جانوں کا ضیاع ہوا

خیال رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ دینے کی منظوری دی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ دس دنوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 ہوگئی جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اسرائیل میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *