فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے ، انگلش کرکٹر

فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے ، انگلش کرکٹر

فلسطین کی دس سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل پگھلا دئیے بچی نے روتے ہوۂے فلسطین پر ہوئے مظالم سے آگاہ کیا جس نے بہت سے دلوں کو غمگین کیاغزہ پر اسرائیل نے بمباری کی جس سے 10 ہزار فلسطینی شہری بےگھر ہو گئے بچے بےیارومددگار ہو گئے

بچی کی فریاد سن کر انگلش کرکٹر سیم بلنگز کا بیان سامنے آیا ہے انہوں نے لکھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے بچی کی فریاد سن کر وہ پریشانی اور دکھ کا شکار ہو گئے

انہوں نے پرے فار فلر فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا

خیال رہے کہ اسرائیل میں کشیدگی جاری ہے جو کہ اب شدت اختیار کرگئی ہے اس جارحیت کا آغاز اس وقت ہوا جب رمضان المبارک میں یوم القدس کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے بعد فلسطینی مجاہدین میدان میں آگئے حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوئےغزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ 1440 افراد زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں ہسپتال بھی تباہ ہوگئے اور غزہ کی واحد کورونا ٹیسٹنگ لیب بھی تباہ کردی گئی

اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *