جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آج فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے مابین دو مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران فلسطینی مظاہرین کے زخمی ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین آمنے سامنے ہوۓ ہیں۔ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر شیلنگ کی گئی اور بعد میں براہ راست فائرنگ کرنا شروع کر دی گئی۔ جس سے متعدد فلسطینی مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی فضائی حملوں اور بمباری میں اب تک فلسطینی شہریوں کی شہید ہونے والوں کی تعداد 217 ہوچکی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 63 بچے اور 36 خواتین شامل ہیں۔ جب کہ فضائی حملوں اور بمباری کی صورت میں زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 1400 سے بھی بڑھ چکی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ پر حملہ کرنا نہیں چھوڑیں گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق مصر کی جانب سے اسرائیل کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کو اسرائیلی وزیراعظم نے مسترد کردیا ہے جبکہ حماس کے مجاہدین کی جانب سے جنگ بندی کے اس تجویز کو مانتے ہوئے آنے والی جمعرات کی صبح چھ بجے سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فلسطین اور اسرائیل کے مابین تنازع اور جنگ بندی کے حوالے سے چوتھا اجلاس بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو چکا ہے۔ اجلاس کے دوران فرانس مصر اور چین نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے لیے قرارداد قومی متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جمع کروا دی۔ تاہم اردن کی جانب سے بھی اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کی حمایت کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *