خواتین کا حلیہ اپنا کر گھومنے والے مردوں کو سخت سزا ہو گی“اماراتی حکومت

خواتین کا حلیہ اپنا کر گھومنے والے مردوں کو سخت سزا ہو گی“اماراتی حکومت

متحدہ عرب امارت حکومت کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے

متحدہ عرب ایک اسلامی ملک ہے اور وہاں قانون کی سختی سے پاسداری کی جاتی ہے متحدہ عرب میں ڈپٹی پبلک پراسیکیویشن نے عوام کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر اقدار کے خلاف حرکت کرنے والوں کو سزا دی جاۂے گی

تفصیلات کے مطابق اگر کوئی شخص آن لائن کسی سے نازیبا گفتگو کرتا ہے کوئی توہین آمیزکلمات کی ادائیگی کرتاہے تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آۂے گا اور اسے چھ ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی کو ہاتھ سے بیہودگی کا اشارہ کرتا ہے تو اس کو بھی چھ ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

نامناسب حرکات پرائیویٹ یا پبلک دونوں مقام پر کرنے کی صورت میں سزا ملے گی آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی حرکات بھی قابل سزا ہوں گی

اس کے علاوہ جو کوئی عورتوں کا حلیہ اپنا کر گھومیں گے ان کو بھی سزا ملے گی انہوں دس ہزار درہم جرمانہ اور ایک سال قید ہوگی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *