16 بیویوں‌ اور 151 بچوں‌ کے بعد بھی 66 سالہ شخص مزید شادیوں کا خواہشمند

16 بیویوں‌ اور 151 بچوں‌ کے بعد بھی 66 سالہ شخص مزید شادیوں کا خواہشمند

زمبابوے میں ایک ایسا شخص ہے جس کی 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں ذرائع کے مطابق وہ اس تعداد کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیک نیانڈرو کی عمر 66 سال ہے انہوں نے 16 شادیاں کرلی ہیں اور ابھی مزید وہ 17 ویں شادی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اپنا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا تھاکہ اگر ممکن ہوسکا تو وہ اس تعداد 100 بیویوں اور ایک ہزار بچوں تک لے جائیں گے

مشیک نے اپنی ملازمت کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک ریٹائر فوجی ہیں اور اب وہ کوئی ملازمت یا کام نہیں کرتے بلکہ ان کی فل ٹائم جاب بیویوں کو خوش رکھنا ہے

انہوں نے اتنی زیادہ شادیاں کے بارے میں بتایا کہ یہ درحقیقت میرا پراجیکٹ ہے، جس کا آغاز میں نے 1983 میں کیا اور اپنی موت تک میں رکنے والا نہیں۔وہ اس وقت موسم سرما میں اپنی 17 ویں شای کی منصوبہ بندی کررہے ہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 150 سے زیادہ بچے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کوئی مالی بوجھ محسوس نہیں کرتے انہوں نے بتایا کہ اپنے الفاظ میں بچوں نے مجھے بگاڑ دیا ہے، مجھے مسلسل ان کی جانب سے تحفائف اور نقدی ملتی ہے

ان کے کم از کم 50 بچے ابھی سکول میں پڑھتے ہیں ، 6 بچے فوج میں ہیں 2 پولیس میں اور 11 دیگر اداروں میں کام کررہے ہیں اور 13 بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں

۔انہوں نے مزید بتایا انکی ہر بیوی خوش ہے میری تمام بیویاں میرے لیے کھانا بناتی ہیں، مگر میں وہی کھاتا ہوں جو لذیذ ہو، جو اچھا نہیں لگتا اسے پھینک دیتا ہوں

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موت سے قبل ان کی 100 بیویاں اور ایک ہزار بچے ہوں۔یہ خاندان اپنی گزربسر کے لیے کاشتکاری پر انحصار کرتا ہے اور حال ہی میں اس کے نام 93 ایکڑ اراضی کی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *