دنیا بھر میں کورونا پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور لوگوں میں ویکسین سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف مہم بھی سامنے آ رہی ہیں۔
امریکا نے ویکسین لگوانے والوں کےلیے دلچسپ مہم کا آغاز کیا ہے
ذرائع کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے لاٹری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
بتایا گیا ہے کہ مہم میں ویکسینیشن کروانے والے 5 ملین ڈالر کی رقم جیت سکتے ہیں۔
لوگوں کو ویکسینیشن کی جانب متوجہ کرنے کیلئے امریکہ نے اہم مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ا اوہائیو ، میری لینڈ اور نیویارک میں لاٹری کا اعلان کیا گیا، اور بتایا گیا کہ ویکسینیشن کروانے والے والے 5 ملین ڈالر تک کی لاٹری جیت سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوہائیو میں ویکسینیشن کرانے پر ایک ملین ڈالر جیت سکتے ہین جبکہ میری لینڈ میں ویکسینیشن کرانے پر 2 ملین ڈالر جیت سکیں گے جبکہ نیویارک کے گورنر نے 5 ملین ڈالر کی لاٹری کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کئی امریکی کمپنیوں نے ویکسین لگوانے والوں کو تنخواہ کے ہمراہ 500 ڈالر بونس دینے کا اعلان کیا تھا
واضح رہے کہ کورونا ویکسینیشن میں روس سب پر بازی لے گیا روسی نے مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین ہزاروں فوجیوں کو لگانے کے بعد بڑے پیمانے پر عوام کو لگانے کی مہم کا اعلان کر دیا