پاکستان نے امریکہ کو افغانستان تک رسائی کے لیے پاکستانی فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ، امریکی وزیر دفاع

پاکستان نے امریکہ کو افغانستان تک رسائی کے لیے پاکستانی فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ، امریکی وزیر دفاع

امریکا نے دعوی کیاکہ پاکستان نے افغانستان میں افواج کی موجودگی برقرار رکھنے کےلیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دی ہے

ذرائع کے مطابق خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیردفاع نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو اجازت دی یے کہ وہ افغانستان تک رسائی کے لیے پاکستانی فضائی اور زمینی حدود استعمال کر سکتے ہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وترقی کےلیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے اس لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھے گا

انہوں نے جتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کو زمینی اور فضائی رسائی کی اجازت دی ہے اور اب بھی جاری رہے گی

خیال رہے جوبائیڈن نے اعلان کیاتھا کہ 11 ستمبر تک غیرملکی فوج کے انخلاء کا عمل مکمل ہو جائےگا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *