امریکہ کی جانب سے چائنا کی کرونا ویکسین سائنو فارم مؤثر قرار

امریکہ کی جانب سے چائنا کی کرونا ویکسین سائنو فارم مؤثر قرار

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چائنا میں بنائی گئی کروناویکسین سائنو فارم کو امریکہ کی جانب سے مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی جرنل کی جانب سے چین میں تیار کردہ کروناویکسین سائنو فارم کا کرونا وائرس پر موثر کنٹرول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے چین میں تیار کردہ کروناویکسین سائنو فارم کے اثرات کے مشاہدات پر مشتمل تازہ ترین تحقیق کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف چین کی ویکسین سائنو فارم کو 72 سے 78 فیصد مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔

تحقیق کے نتیجے میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق چالیس ہزار 832 رضا کاروں پر مشتمل تحقیق بحرین اور مصر اور متحدہ عرب امارات اور اردن میں کی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی تیار کرتا کروناویکسین سائنوفارم لینے کے دو ہفتے کے دوران چالیس ہزار 832 رضاکاروں میں سے کوئی بھی رضاکار کسی شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او بھی تو چین کی تیار کردہ کروناویکسین سائنو فارم کے چند ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *