بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کیے گئے حملوں اور بمباری کے خلاف ریلی نکالی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں سو سے زائد تنظیموں کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔ اس ریلی میں شامل ہونے والی تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے اسرائیل کے فلسطین پر کئے گئے ہزاروں فضائی حملوں اور بمباری کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں نکالی گئی ریلی میں موجود شرکاء کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اقوام متحدہ پر اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی گئی فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں دو سو چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے افراد میں بچوں کی تعداد 67 تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بمباری اور فضائی حملوں کے نتیجہ میں ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق آج امریکی نیوز نیویارک ٹائمز کی جانب سے آپ نے اخبار کے صفحہ اول پر اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری سے شہید ہونے والےفلسطینی بچوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور ان تصاویر کے ٹائٹل میں لکھا گیا ہے کہ یہ بھی بچے تھے۔