ضلعی پولیس کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے کی وجہ سے آٹھ مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع محمد کے علاقہ تحصیل صافی میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 8 مزدوروں کی لاشوں کو ملبہ کھود نکالا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں ایڈمٹ کرا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کے مطابق حادثے میں مزید اموات کا خدشہ ہے اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سے امدادی کارروائیوں کےلیے ہیوی مشینری طلب کرلی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے والی جگہ کے اطراف سے ریسکیو کے اہلکاروں کی جانب سے ہیوی مشینری اور ایمبولینسز کی مدد سے ریسکیو آپریشن میں حصہ ڈالا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندھیرے میں ہیوی سرچ لائٹس کی مدد سے آپریشن کیا جارہاہے۔