اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس سے متعلق تمام 6 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی، 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔
جعلی اکاوٴنٹس کے دوکیسزمیں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، جب کہ سابق صدر کی جعلی اکاوٴنٹس ضمنی ریفرنسزخارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو مقرر کی گئی ہیں۔