وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا