پی ڈی ایم کے سربراہ اور رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ منتخب شدہ حکومت نہیں ہے طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والے کو ملک پر مسلط کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، جس نے اسرائیل کے فنڈز سے الیکشن لڑا ہے جو کہ پاکستان کا دشمن ہے اور اس کے ایجنٹ کو وزیراعظم بنایا گیا ہے،