آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم کشمیر منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کر رہے ہیں مسلۂ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیا جاۓ ۔
اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حق خودارادیت یو این چارٹر میں موجود بنیادی حق ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت کےلیے جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں