فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے اور مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گےووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انکا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا۔