ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں کرنے والوں سے پھرکہوں گا کہ فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں۔، بغیرشواہد اورتحقیق کے بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا لہذا قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں
انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں کمنٹس کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لےآئیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے، اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہورہی