ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم دلاور نے دوران تفتیش اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی توصیف حیدر کے مطابق دلاور اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لیے اس نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
ایس ایس پی توصیف حیدر نے بتایا کہ مقتولہ عائشہ اور اس کی بیٹی ماہین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔