ذرائع کے مطابق لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص نے دوسرے شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے دو شہری زوہیب بٹ اور علی شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس کے بعد علی شاہ نے زوہیب بٹ کو اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔