ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سول سر و نٹس ترمیمی آرڈیننس نافذ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اب سرکاری ملازمین 63 سال کی بجاۓ 60 سال تک سروس کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس تیار کر کے گورنر کے پی کے کو بھجوایا تھا۔ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے اس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر کے اس کی منظوری دے دی ہے۔