ذرائع کے مطابق ترجمان ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کی طرح پورے ملک میں تمام ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہیں ۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر کوئی بھی ٹرین بند نہیں کی گئی ۔ اگر حکومت اس حوالے سے ہمیں کوئی حکم جاری کرے گی تو اسکی تکمیل کریں گے۔
خیال رہےکہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے این سی او سی کی جانب سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں لگائی جارہی ہیں مگر ٹرینوں میں سفر کے لیے اب بھی70 فیصد مسافروں کی اجازت دی گئی ہے۔