مریم نواز نے ٹوئیٹ کی اور اس میں کہا ہے کہ میں چند دن بیمار کیا ہوئی ،کانپتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید علاج کروانے باہر جانے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتا دوں کہ آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم ادھر ہی بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں انہیں تیز بخار اور گلہ درد کی شکایت ہے
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز کو تیز بخار اورگلے میں شدید درد کی شکایت ہے، اس لیے انہوں نے چار روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں