پی ڈی ایم میں دراڑ ، اہم جماعت نے علیحدگی کا اعلان کردیا

پی ڈی ایم میں دراڑ ، اہم جماعت نے علیحدگی کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے کہا جا رہا ہے کہ اے این پی کی ناراضگی کی وجہ شوکاز نوٹس ہے پارٹی کے نائب صدر امیر حیدر خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کسی جماعت یا فرد کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کرے ہم وضاحت دینا چاہتے تھے لیکن اجلاس نہیں بلایا گیا جے یو آئی اور پی ڈی ایم اتحاد کی بھی وضاحت ہونی چاہئے تھی

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے نوٹس کی جلدی کیا تھی ؟ اے این پی سے جواب لینے کا اختیار صرف اسفند ولی کو ہے مولانا کے صحت یاب ہونے کے بعد اجلاس بلا لیتے واضح ہو گیا کہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم کو اپنےمقصدکے لیے استعمال کر رہی ہیں

انہوں نے بتایا کہ میں نے اور میاں افتخار نے پی ڈی ایم کے عہدے چھوڑ دیئے ہیں پارٹی صدر کی اجازت سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سینٹ میں پی پی اور ن لیگ دو امیدوار تھے پی پی کے اعتراضات کو دور نہیں کیا گیا ہم نے پی پی کو ووٹ دے دیا جس پر ہمیں نوٹس بھیجا گیا

انہوں نے بتایا کہ استعفوں پر اختلاف راۓ کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا پی ڈی ایم کا طریقہ غلط تھا ہم وضاحت دینا چاہتے تھے لیکن اجلاس نہیں بلایا گیاوضاحت چاہیے تھی تو ہم سے پوچھ لیتے پارٹی صدر کی اجازت سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا

واضح رہے کہ پی پی نے بھی نوٹس پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سخت جواب دینے کی ہدایات کی گئی ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *