جہانگیر ترین نے یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے معاملے کی وضاحت کر دی

جہانگیر ترین نے یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے معاملے کی وضاحت کر دی

جہانگیر ترین نے یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے معاملے کی وضاحت کر دی وضاحت کرتے ہوے انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ میرا دامن صاف ہے وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا پوری ایمانداری سے ان کا ساتھ دیا ہے میرا کیا قصور ہے اگر مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کر لیا حکومت کو غلط رپورٹنگ ہوئی اس سارے معاملے کے پیچھے شہزاد اکبر ہیں جہانگیر ترین نے بھڑاس نکالتے ہوے کہا کہ میرے خلاف سازش میں پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں پی ٹی آئی میں پانچ رکنی ٹولے نے مجھے عمران خان سے دور کیا

خیال رہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا تھا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے جہانگیر ترین کامیاب بزنس مین ہیں، میرا رول بہت مشکل ہے، اس میں دوست بھی کھو جاتے ہیں، جن جن لوگوں نے چینی میں پیسہ کھایا ان سے واپس لیں گ

گزشتہ روز جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ مجھ پر 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور بےبنیاد الزامات لگاے جا رہے ہیں جو لوگ یہ کر رہے ہیں ان وقت آگیا ہے انہوں بے نقاب کیا جاۓ پورے ملک کی 80 شوگر ملوں میں سے صرف میرا نام ہی کیوں نظر آیا یہ سب کون کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے ؟ مجھے خان صاحب سے دور کر دیا گیا لیکن اس کا پی ٹی آئی کو فائدہ نہیں ہو گا میں تو انصاف مانگ رہا ہوں دوست تھا دوست ہی رہوں گا خاموش ہوں چپ ہوں لیکن تحریک انصاف سے انصاف کی امید رکھتا ہوں پیپلزپارٹی کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ 10 سال کا ساتھ ہے راہیں جدا نہیں ہوئیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *